دبستانِ نوّابیہ عزیزیہ پبلیکیشنز کے بارے میں
اردو زبان کی ترقی، ادبیاتِ اردو کے فروغ اور بالخصوص تقدیسی ادب کی ترویج و اشاعت کے لیے 2018 میں دبستان نوابیہ عزیزیہ کا قیام عمل میں لایا گیا، ادارے کی مسندِ صدارت پر سید الشعرا سید محمد نور الحسن نور نوابی عزیزی متمکن ہیں
ادارہ کو تفویض کردہ اغراض و مقاصد
١) خانقاہی نظام کی علمی روایات کا احیا و ارتقا
٢) خانقاہ نوابیہ عزیزیہ کی علمی و ادبی خدمات کی اشاعت
٣) خانقاہ نوابیہ کی اہم ادبی شخصیات کا تعارف
٤) وابستگانِ سلسلہ نوابیہ عزیزیہ کی ادبی نگارشات کی نشر و اشاعت
٥) اردو زبان و ادب کا فروغ
٦) معیاری تقدیسی ادب کی ترویج و تفریغ
٧) تصوف روحانیت اور امن کا فروغ
٨) وابستگان سلسلہ عالیہ نوابیہ کی ادبی سرگرمیوں کے احوال